Home / پاکستان / وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس (آج)ہوگا ، سات نکاتی ایجنڈا جاری

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس (آج)ہوگا ، سات نکاتی ایجنڈا جاری

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس (آج)ہوگا ، سات نکاتی ایجنڈا جاری

کابینہ کی توانائی کمیٹی کے 4 جون کے فیصلوں ‘اقتصادی رابطہ کمیٹی کے17 جون کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس (آج) منگل کو ہوگا اس حوالے سے سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس (آج) منگل کو ہوگا ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں لداخ تنازع پر چین اور بھارت کشیدگی اور کورونا سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے ،کابینہ کی توانائی کمیٹی کے 4 جون کے فیصلوں ‘اقتصادی رابطہ کمیٹی کے17 جون کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ‘کابینہ چمبہ ہاﺅس لاہور اورقصر ناز کراچی کو لیز پر دینے کی منظوری دےگی‘معاشی ،سیاسی اور قومی سلامتی کے امور پر بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق متروکہ وقف املاک پاکستان کے چیئرمین ادارے کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے،اجلاس میں پاکستان میں سیٹلائٹ سروس کی پالیسی کی تیاری کے معاملے پرغورہو گا،اجلاس میں معاشی ،سیاسی اور قومی سلامتی کے امور پر بات ہوگی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان نے دیکھا‘ شہباز شریف

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان …

Skip to toolbar