Breaking News
Home / پاکستان / وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے تمام آئی جیز کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی

وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے تمام آئی جیز کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی

وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے تمام آئی جیز کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی

تمام آئی جیز اور ڈی سیز کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایک سے دو روز میں جاری کی جائے گی، ذرائع

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے تمام آئی جیز کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی جیز اور مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آئی جیز اور ڈی سیز کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات بروقت نمٹانے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ڈلیوری یونٹ نے تمام آئی جیز کی کارکردگی رپورٹ تیار کی ہے، جس میں آئی جی اسلام آباد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ڈلیوری یونٹ نے تمام اضلاع کے ڈی سیز کی کارکردگی رپورٹ بھی تیار کرلی ہے، آئی جیز اور ڈی سیز کی کارکردگی رپورٹس وزیراعظم عمران خان کو بھجوادی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تمام آئی جیز اور ڈی سیز کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایک سے دو روز میں جاری کی جائے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب …

Skip to toolbar