Home / بزنس / وزارت پاور ڈویژن کاعیدالفطر پر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

وزارت پاور ڈویژن کاعیدالفطر پر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

وزارت پاور ڈویژن کاعیدالفطر پر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت پاور ڈویژن نے عیدالفطر پر لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا، کورونا وائرس کی وجہ سے ملازمین کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔

پیپکو نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، جس کے مطابق 24سے 27مئی تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ پیپکو نے مراسلے میں عیدالفطر پر سرکل، ڈویژن اور سب ڈویژن میں شکایات سیل قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے دوران ملازمین کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے، اسی طرح عیدالفطر پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسر وملازمین کے ناموں کی فہرست طلب کی گئی ہے، دفاتر میں اضافی ٹرانسفارمر ٹرالیاں اور دیگر ضروری میٹریل فراہم کیا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان نے دیکھا‘ شہباز شریف

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان …

Skip to toolbar