Breaking News
Home / پاکستان / وزارت مذہبی امور نے حج درخواست گذاروں کو واجبات واپس لینے کی ہدایات دوبارہ جاری کر دیں

وزارت مذہبی امور نے حج درخواست گذاروں کو واجبات واپس لینے کی ہدایات دوبارہ جاری کر دیں

وزارت مذہبی امور نے حج درخواست گذاروں کو واجبات واپس لینے کی ہدایات دوبارہ جاری کر دیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت مذہبی امور نے حج درخواست گذاروں کو واجبات واپس لینے کی ہدایات دوبارہ جاری کر دیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج درخواست گذار جلد سے جلد اپنے واجبات بینکوں سے واپس نکلوا لیں، تمام نامزد بینکوں کو 28 جولائی تک رقوم کی واپسی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزارت نے بینکوں میں پیسے رکھنے یا نیا اکاونٹ کھلوانے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی،تمام نامزد بینک بغیر کٹوتی تمام واجبات ادا کرنے کے پابند ہیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق وزارت تمام عازمینِ حج کو رقوم کی باسہولت واپسی کیلئے بینکوں سے مسلسل رابطے میں ہے،کسی مشکل یا پریشانی کی صورت میں صارفین مذہبی امور کے شکایات نمبر پر رابطہ کریں ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب …

Skip to toolbar