Breaking News
Home / صفحۂ اول / ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں یوگنڈا اور ایتھوپین ایتھلیٹ کے ورلڈ ریکارڈ

ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں یوگنڈا اور ایتھوپین ایتھلیٹ کے ورلڈ ریکارڈ

ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں یوگنڈا اور ایتھوپین ایتھلیٹ کے ورلڈ ریکارڈ

ویلنشیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں یوگنڈا کے جوشوا شپیتی نے 10ہزار میٹر ریس میں اور خواتین کے ایونٹ میں ایتھوپیا کی لیسنبیٹ نے 5 ہزار میٹر ریس میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔اسپین کے شہر ویلنشیا میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے جوشوا شپیتی نے 10 ہزار میٹر ریس 26 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مکمل کرکے ریس جیت لی۔

24 سالہ جوشوا شپیتی نے ایتھوپیاکے کینینیسا بیکیلے کا 15 سالہ ریکارڈ صرف 6 سیکنڈز کے فرق سے توڑ دیا۔دوسری جانب خواتین کے ایونٹ میں5 ہزار میٹر ریس ایتھوپیا کی لیسنبیٹ گیدی کے نام رہی۔22 سالہ گیدی نے مقررہ فاصلہ 14 منٹ اور 6.2 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے اپنی ہم وطن دی بابار کا ریکارڈ توڑ ڈالا جو انہوں نے 2008 میں 14 منٹ اور 11.15 سیکنڈز میں بنایا تھا۔ریکارڈ توڑنے کے بعد گیدی کے مطابق ان کا بہت پرانا خواب پورا ہوگیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar