Breaking News
Home / انٹر نیشنل / واشنگٹن میں تعینات 5000 نیشنل گارڈز کی واپسی شروع

واشنگٹن میں تعینات 5000 نیشنل گارڈز کی واپسی شروع

واشنگٹن میں تعینات 5000 نیشنل گارڈز کی واپسی شروع

ضرورت پڑی تو انہیں فوری طور پر واپس بلایا جاسکتا ہے،امریکی صدر ٹرمپ کا بیان

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں تعینات 5 ہزار نیشنل گارڈز کو واپس بھیجنے کے احکامات دے دیے، نیشنل گارڈ کے اہل کاروں کو جارج فلائیڈ کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن میں تعینات کیا گیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ رات مظاہرین کی تعداد انتہائی کم رہ گئی تھی، واشنگٹن اب مکمل کنٹرول میں ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل گارڈز گھروں کو واپس جارہے ہیں، لیکن اگر ضرورت پڑی تو انہیں فوری طور پر واپس بلایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کو امریکا میں پولیس نے قتل کردیا تھا جس کے بعد واشنگٹن سمیت امریکا کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

آسٹریلیا نے حزب اللہ کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

آسٹریلیا نے حزب اللہ کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا کینبرا(ڈیلی …

Skip to toolbar