Breaking News
Home / پاکستان / وائلڈلائف لاہورکی ٹیم کی کارروائی شکارکی گئی نیل گائے برآمد،تین ملزمان کا چالان

وائلڈلائف لاہورکی ٹیم کی کارروائی شکارکی گئی نیل گائے برآمد،تین ملزمان کا چالان

ڈیلی پاکستان آن لائن

لاہو: وائلڈلائف لاہورکی ٹیم نے برکی میں کارروائی کے دوران شکارکی گئی نیل گائے برآمدکرکے تین ملزمان کا چالان کردیاہے ،نیل گائے کا گوشت 35 ہزارروپے میں نیلام کردیاگیا۔اسٹنٹ ڈائریکٹروائلڈلائف لاہورتنویراحمدجنجوعہ نے بتایا کہ لاہورکے سرحدی علاقے میں پنجاب پنجاب رینجرزکی مددسے کارروائی کی گئی ہے۔ تین ملزمان کے قبضے سے ذ بیع شدہ نیل گائے برآمدہوئی جس پرتینوں ملزمان کا وائلڈلائف ایکٹ کے تحت چالان کردیاگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نیل گائے کا گوشت 35 ہزارمیں نیلام کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی گئی ہے،وائلڈلائف کی ٹیم نے غیرقانونی طورپرپرندے فروخت کرنیوالے ایک پوچر کیخلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے اس کا چالان کردیاجبکہ اس سے قبضے سے تمام پرندے برآمدکرکے کھلی فضامیں چھوڑدیئے گئے۔ پنجاب وائلڈلائف کے اعزازی گیم وارڈن بدرمنیرنے ٹیم کو خصوصی شاباش دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیمیں کورونا لاک ڈاون اوررمضان المبارک کے دوران بھی جنگلی حیات کا شکارکرنیوالوں پرنظررکھے ہوئے ہیں اوران کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar