Breaking News
Home / پاکستان / وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کرونا وائرس سے ہلاک

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کرونا وائرس سے ہلاک

کورونا میں مبتلا پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان میں چل بسے

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا میں مبتلا وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان میں چل بسے.

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو دو ہفتے قبل پہلے نجی ہسپتال اور پھر حالت بگڑنے پر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ منتقل کیا گیا تھا.

کورونا میں مبتلا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کو 22 جون کی رات انکی رہائش گاہ سے سانس میں تنگی کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انکی طبیعت کافی سنبھل گئی تھی تاہم 8 روز قبل رات گئے طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا تھا جہاں پنجاب بھر کے ماہرین کے پینل کی سربراہی میں ایکمو پر منتقل کر کے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا علاج جاری تھا.

تاہم گزشتہ 8 روز سے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا وی نشتر نے بدھ کی صبح پانچ بجے دم توڑ دیا،پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر افتخار حسین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا خطہ آج ایک بہت ںڑے سرجن سے محروم ہو گیا ہے،ادھر وائس چانسلر سے قبل نشتر ہسپتال کی ہی ڈاکٹر غزالہ بھی کورونا میں مبتلا ہو کر دم توڑ چکی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar