Breaking News
Home / پاکستان / نیب کا نواز شریف کو ان کی لندن میں رہائش گاہ پر طلبی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

نیب کا نواز شریف کو ان کی لندن میں رہائش گاہ پر طلبی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

نیب کا نواز شریف کو ان کی لندن میں رہائش گاہ پر طلبی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن طلبی نوٹس نواز شریف کی رہائش گاہ پہنچائے گا، سفارتی زرائع

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کی لندن میں رہائش گاہ پر طلبی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق نیب کے ایک سینئر افسر نے وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا ،نیب کی جانب سے نواز شریف کو نوٹس بھجوانے کے معاملہ پر وزارت خارجہ کے حکام سے مشاورت کی گئی ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دفترخارجہ نے لندن میں ہائی کمیشن کو زبانی طور پر معاملے سے آگاہ کردیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے ذریعہ نواز شریف کی طلبی کے سمن لندن میں ہائی کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن طلبی نوٹس نواز شریف کی رہائش گاہ پہنچائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar