Home / پاکستان / نیب نے مالم جبہ اسکینڈل میں سابق وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روک دی

نیب نے مالم جبہ اسکینڈل میں سابق وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روک دی

نیب نے مالم جبہ اسکینڈل میں سابق وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روک دی

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے مالم جبہ اسکینڈل میں سابق وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روک دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مالم جبہ اسکینڈل میں نامزد سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیردفاع پرویز خٹک کے خلاف نیب نے انکوائری روک دی ہے، اور احتساب عدالت نے بھی وفاقی وزیر پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روکنے کی نیب درخواست منظور کرلی ہے۔نیب نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی تھی، نیب نے احتساب عدالت سے پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری روکنے کے لئے درخواست دی، احتساب عدالت نے انکوائری روکنے کے حوالے سے نیب کی درخواست منظور کرلی ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں مالم جبہ کی 275 ایکڑ سرکاری زمین 33 سال کی لیز پر دی گئی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آئی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar