Home / Uncategorized / نیب نے شہباز شریف کو ریکارڈ سمیت دو جون کو دوبارہ طلب کر لیا

نیب نے شہباز شریف کو ریکارڈ سمیت دو جون کو دوبارہ طلب کر لیا

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے تاہم تسلی بخش جوابات نہ ملنے پر نیب نے شہباز شریف کو مزید ریکارڈ سمیت 2جون کو دوبارہ طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور کے تیسرے نوٹس پر مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف لاہور ہیڈ کوارٹر میں پیش ہوئے جہاں تین رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ان سے تقریباًدو گھنٹے تک سوالات کیے ۔اس دوران کورونا سے بچائو کے لئے حفاظتی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی ٹیم شہباز کے جوابات اور ہمراہ لائے گئے ریکارڈ سے مطمئن نہیں ہوئی ۔تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف سے ان کو وراثت میں ملنے والی جائیداد وںاور قرض کی تفصیلات سمیت دیگر ریکارڈ مانگا تھا اس کے علاوہ منی لانڈرنگ سے متعلق بھی سوالات کیے ۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کو دو جون کو دوبارہ مزید اس حوالے سے تفصیلی دستاویز ات ساتھ لانے کے لیے طلب کرلیا ہے ۔ قبل ازیں شہباز شریف کی پیشی کی اطلاع پر کچھ لیگی کارکن بھی نیب کے دفتر کے باہر پہنچ گئے اور ان کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar