Home / پاکستان / نہ زمین پٹی نہ آسماں سرگودھامیں باپ نے 13ماہ تک سوتیلی بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تو اس نے 2 جڑاوں بچیوں کو جنم دےدیا

نہ زمین پٹی نہ آسماں سرگودھامیں باپ نے 13ماہ تک سوتیلی بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تو اس نے 2 جڑاوں بچیوں کو جنم دےدیا

نہ زمین پٹی نہ آسماں سرگودھامیں باپ نے 13ماہ تک سوتیلی بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تو اس نے 2 جڑاوں بچیوں کو جنم دےدیا

سرگودھا (ڈیلی پاکستان ) نہ زمین پٹی نہ آسماں سرگودھامیں باپ نے 13ماہ تک سوتیلی بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تو اس نے 2 جڑاوں بچیوں کو جنم دے دیا جن کی پیدائش کے چار ماہ بعد نانی نے شوہر کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔

پولیس ماں بیٹی کی بیانات کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھاگٹانوالہ کے چک 87 جنوبی کی خاتون نسیم بی بی نے پہلے شوہر کی 7 سالہ بچی افشاں بی بی کو ساتھ لیکر 8 سال قبل محمد اشفاق مغل نامی شخص سے دوسری شادی کی جس نے سوتیلی بیٹی کے جوان ہونے پر دو سال قبل بیوی کی عدم موجودگی میں زبردستی دبوچ لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کراپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا.

اس فعل کا بیوی کو شک ہوا تو ظالم باپ نے ماں بیٹی کو قتل کی دھمکی دے کر خاموش کر دیا اور 13 ماہ تک سوتیلی بیٹی سے منہ کالا کرتا رہا تو بیٹی نے سوتیلے باپ سے حاملہ ہو کر چار ماہ قبل دو جڑواں بچیوں کو جنم دے دیا جن کے نام حانیہ بی بی اور ثانیہ بی بی رکھہ دیئے گے تو معاملہ عزیزوں اور لوگوں کی زبان پر آنے لگا جس پر شوہر کی دھمکیوں سے خوف زدہ ماں نسیم بی بی نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوہر کے خلاف سوتیلی بیٹی سے زیادتی کر کے اولاد پیدا کرنے کے الزام میں تھانہ بھاگٹانوالہ میں درخواست دے کر شوہر کے خلاف زیر دفعہ 376 ت پ مقدمہ درج کروا دیا اور پولیس کو اپنا بیان قلم بند کرواتے ہوئے ملزم کے مجرمانہ ظلم کی شکار دو بچیوں کی ماں کو بھی پیش کر دیا جو ماں بیٹی کے موقف کے پیش نظر مصروف تفتیش ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان نے دیکھا‘ شہباز شریف

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان …

Skip to toolbar