Home / شوبز / نورا فتحی کسی منی لانڈرنگ کا حصہ نہیں، ترجمان

نورا فتحی کسی منی لانڈرنگ کا حصہ نہیں، ترجمان

نورا فتحی کسی منی لانڈرنگ کا حصہ نہیں، ترجمان

بمبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ڈانسر اور اداکار ہ نورا فتحی کے ترجمان نے گزشتہ روز باقاعدہ ایک بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ نورا فتحی کسی بھی طرح کی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہے بلکہ وہ اس جرم کی محض ایک گواہ اور متاثرہ فریق ہیں اور انہیں میڈیا پر خواہ مخواہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نورافتحی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں اور تفتیش میں ہر طرح کی معاونت بھی دے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ ملزم کو ذاتی طور پر نہیں جانتی تھیں اور نہ ہی اس سے کسی طرح کے رابطے میں تھیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم اپنے میڈیا کے دوستوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اداکارہ کی کردار کشی سے پرہیز کریں۔ذرائع نے بتایا کہ نورا کا بیان منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ(پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت ریکارڈ کیا گیا اور اس زمر میں اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کو بھی تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شاہ زین بگٹی نے ملک میں نئے انتخابات کروانے کی مخالفت کردی

ورثے میں ملی مہنگائی اور خراب معیشت پر قابو پاکر عوام کیلئے آسانیاں اور بنیادی …

Skip to toolbar