Breaking News
Home / پاکستان / نواز لیگ کے مرتضیٰ عباسی اور جاوید لطیف میں جھگڑا، ایکدوسرے کو مارنے کی کوشش

نواز لیگ کے مرتضیٰ عباسی اور جاوید لطیف میں جھگڑا، ایکدوسرے کو مارنے کی کوشش

نواز لیگ کے مرتضیٰ عباسی اور جاوید لطیف میں جھگڑا، ایکدوسرے کو مارنے کی کوشش
وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر ارکان نے دونوں کے درمیان بیچ بچائو کروایا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ (ن )کے وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وزراء مرتضیٰ جاوید عباسی اور میاں جاوید لطیف کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش کی تاہم اراکین اسمبلی نے بیچ بچاؤ کروایا، وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر ارکان نے دونوں کے درمیان بیچ بچاو کروایا۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مرتضیٰ جاوید عباسی کو خواجہ آصف کے پاس کے جا کر بٹھا دیا، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ بھی دونوں وزراء کو خاموش کروانے کی کوشش کرتے رہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب …

Skip to toolbar