لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن+ این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کئی ماہ سے علیل سینئر لیگی رہنما حاجی نذیر کی عیادت کرنے کے لئے انکی رہائش گاہ گڑھی شاہ پہنچ گئے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق حاجی نذیر صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے دیرینہ ساتھی ہیں۔محمد نوازشریف نے حاجی نذیر کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کی آمد کے باعث علاقے میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
![](https://i0.wp.com/dailypakistanonline.com/wp-content/uploads/2020/09/Nawaz-Sharif-4.jpg?resize=596%2C480&ssl=1)