Breaking News
Home / پاکستان / نوازشریف طبی بنیادوں پر پنجاب حکومت کو مطمئن کرنے میں ناکام

نوازشریف طبی بنیادوں پر پنجاب حکومت کو مطمئن کرنے میں ناکام

نوازشریف طبی بنیادوں پر پنجاب حکومت کو مطمئن کرنے میں ناکام

پنجاب حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ نوازشریف طبی بنیادوں پر ضمانت میں توسیع کے لئے مطمئن نہیں کر سکے اس لئے ان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

پنجاب حکامت کی جانب سے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

رپورٹ کے ساتھ پنجاب حکومت کا نوازشریف کی درخواست کے جواب میں لکھا گيا خط بھی شامل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی کمیٹی کو نوازشریف کی جانب سے ضمانت میں مزید توسیع کے لئے طبی بنیادوں پر مطمئن نہیں کیا جا سکا۔

کمیٹی نے نواز شریف کی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد صوبائی حکومت کو اپنی تجاویز بھیجی تھیں جن کی روشنی میں نواز شریف کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر 8 ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کی تھی ، عدالت نے ضمانت میں توسیع کا اختیار پنجاب حکومت کو دیا تھا ۔ ضمانت کی مدت مکمل ہونے پر نوازشریف نے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا تھا ليکن ان کي درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar