Home / پاکستان / نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر مبینہ قبضے سے متعلق عملدر آمد ،چیئرمین اور سیکرٹری اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن سے جواب طلب

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر مبینہ قبضے سے متعلق عملدر آمد ،چیئرمین اور سیکرٹری اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن سے جواب طلب

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر مبینہ قبضے سے متعلق عملدر آمد ،چیئرمین اور سیکرٹری اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن سے جواب طلب

ہائی کورٹ کا چوبیس جون تک جواب جمع کرانے اور چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کو عدالتی معاونت کےلئے سنیئر افسر مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی پر مبینہ قبضے سے متعلق ایف آئی اے رپورٹ پر عملدرآمد کیس میں چیئرمین اور سیکرٹری اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے چوبیس جون تک جواب جمع کرانے اور چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کو عدالتی معاونت کےلئے سنیئر افسر مقرر کرنے کا حکم دیا ہے ۔ بدھ کو بیرون ملک مقیم پاکستانی نژاد برطانوی شہری زاہدہ جاوید اسلم کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔

اسلا م آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ مجاز افسر بتائے سمندر پار پاکستانیوں کی داد رسی کے لیے کون سا فورم بنایا گیا ہے۔ عدالت نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری زاہدہ جاوید اسلم کی درخواست باضابطہ پیٹیشن میں تبدیل کرنے کا حکم دیدیا ۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ کرونا کے باعث بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا پاکستان آنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جو اوورسیز پاکستانی عدالتوں میں پیش نہیں ہوسکتے کیا حکومت کے پاس انکے لئے کوئی پالیسی موجود ہے۔ عدالت نے کہاکہ سمندر پار ایسے پاکستانی ہیں جو مالی وسائل کی وجہ سے بھی یہاں نہیں آسکتے۔

محمد فیاض لیگل کونسل او پی ایف کے مطابق ایسی ابھی تک کوئی حکومتی پالیسی نہیں بنائی گئی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اکثر اوورسیز پاکستانیوں کی اسلام آباد میں جائیدادوں پر قبضے ہوچکے ہیں۔ لیگل کونسل محمد فیاض نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی فاو¿نڈیشن میں شکایت سیل بنایا گیا ہے، زمینوں پر قبضے کا کیس پولیس اور متعلقہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو بھیجا جاتا ہے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ یہ بہت اہم معاملہ ہے، ایسا میکنزم ہو جس کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت میسر ہو ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ درخواست اوور سیز پاکستانی نے دی کیونکہ خود وہ پاکستان نہیں آسکتیں، حکومت اس درخواست گزار خاتون کے مسائل کیسے حل کرسکتی ہے۔بعد ازاں عدالت نے 24 جون تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar