Breaking News
Home / شوبز / نامور فلمی ہدایتکار حسن طارق کی 38ویں برسی (کل )منائی جائےگی

نامور فلمی ہدایتکار حسن طارق کی 38ویں برسی (کل )منائی جائےگی

ڈٰیلی پاکستان آن لائن

شیخوپور( ) پاکستان کے نامور فلمی ہدایتکار حسن طارق کی 38ویں برسی کل (جمعہ) 24اپریل کو منائی جائےگی۔حسن طارق 1927ءمیں بھارت کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز ہدایت کار جعفر ملک کی فلم ”سات لاکھ “سے بطور معاون ہدایت کار کیا۔ اگلے برس بطور ہدایت کار ان کی پہلی فلم نیند ریلیز ہوئی، جس نے بطور ہدایت کار ان کے نام کو بڑا مستحکم کیااس فلم کی کامیابی کے بعد حسن طارق نے 40کے لگ بھگ فلموں کی ہدایات دیں جن میں سے بیشتر پاکستان کی فلمی صنعت کی یادگار فلموں میں شمار ہوتی ہیں۔ بنجارن، شکوہ، قتل کے بعد، کنیز، مجبور، دیور بھابی، بہن بھائی، میرا گھر میری جنت، ماں بیٹا، پاک دامن، انجمن، وحشی، تہذیب، امرا جان ادا، پیاسا، بہشت، ثریا بھوپالی، اک گناہ اور سہی،بیگم جان، سنگدل تھی-

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar