Breaking News
Home / شوبز / نامور اداکار رنگیلا کی 15ویں برسی 24مئی کو منائی جائے گی

نامور اداکار رنگیلا کی 15ویں برسی 24مئی کو منائی جائے گی

ڈیلی پاکستان آن لائن

لاہور: مزاحیہ فن اداکاری کے ذریعے پررستاروںکے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے نامور اداکار رنگیلا کی 15ویں برسی 24مئی کو منائی جائے گی ۔
محمد سعید خان عرف رنگیلا یکم جنوری 1937ءکو افغانستان میں پیدا ہوئے، رنگیلا نے عملی زندگی کا آغاز پروفیشنل باڈی بلڈرز سے کیا لیکن انہیں شہرت اداکاری سے حاصل ہوئی۔اداکار رنگیلا نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1958میں بننے والی فلم ”جٹی “سے کیا اور پھر ترقی کی منازل طے کرتے ہی گئے۔رنگیلا نے 650سے زائد فلموں میں مزاحیہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔سنجیدہ مکالموں میں بھی ان کا کوئی ثانی نہ تھا۔رنگیلا کی مشہورفلموں میں رنگیلا، دل اور دنیا، پردے میں رہنے دو، ایماندار، بے ایمان، انسان اور گدھا اور دو رنگیلے سمیت دیگر شامل ہیں۔ رنگیلا اداکاری کے علاوہ، مصنف، ہدایتکار اور گلوکار بھی تھے۔ ان کے گائے ہوئے سدا بہار گیت آج بھی شائقین کی سماعتوں کو راحت بخشتے ہیں۔رنگیلا کو نگار ایوارڈ سمیت متعدد دیگر اعزازات سے بھی نوازا گیا۔مزاحیہ اداکاری کا بے تاج بادشاہ محمد سعید خان عرف رنگیلا 24مئی 2005کو گردوں کے مرض کے باعث جہان فانی سے کوچ کر گیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar