میں اور میری بیوی دونوں جنسی بے راروی کا شکار رہے ہیں،اداکار ول اسمتھ
نیویارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن)ہالی ووڈ کے معروف اداکار ول اسمتھ نے پہلی بار اپنی شادی شدہ زندگی کے رازوں پر پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وہ اور ان کی بیوی جڈا پنکٹ اسمتھ شادی کے معاملے کو لے کر کبھی تنگ نظر نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیوی کے گلوکار اگست السینا کے ساتھ جنسی تعلقات رہے ہیں۔ ول نے مزید تفصیلات بتانے سے احتراز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے تسلیم کرنا بہت مشکل تھا کہ ان کی بیوی دوسرے لوگوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھتی ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ اس کی وجہ ان کی مذہبی عیسائی پرورش تھی تاہم انہوں نے آہستہ آہستہ اس حقیقت کو مان لیا۔ ول نے کہا کہ وہ نوجوانی میں اکثر خواب دیکھتے تھے کہ ان کا ایک گرل فرینڈز پر مشتمل ایک حرم ہے اور اس حرم میں اے لیسٹر ہیلے بیری بھی شامل تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھی خواب دیکھتے تھے کہ ان کا حرم 20لڑکیوں پر مشتمل ہے جنہیں وہ اپنے ساتھ سفر میں لے کر جاتا ہے اور ان سب کا بہت اچھے طریقے سے خیال رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کنواری لڑکیوں کا حرم رکھنا ایک بہت زبردست خیال تھا۔ انہوں نے کہا شادی ان کے اور ان کی بیوی جڈا پنکٹ اسمتھ کے لیے کبھی بھی ایک قید خانہ نہیں تھی۔ انہوں نے کہا جنسی بے راروی کبھی ایک ایشو نہیں رہا۔شادی میں اصل چیز یہ ہے کہ آپ ایک دوسرے کے ساتھ ایماندار رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بیوی روایتی شادی کی کبھی بھی قائل نہیں رہی اور شاید اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کے خاندان میں روایتی شادیوں کو رواج نہیں تھا۔