Home / پاکستان / میڈیکل آفیسرٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ وادی سون ڈاکٹرسکندرصالح کرونا وائرس سے ہلاک

میڈیکل آفیسرٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ وادی سون ڈاکٹرسکندرصالح کرونا وائرس سے ہلاک

میڈیکل آفیسرٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ وادی سون ڈاکٹرسکندرصالح کرونا وائرس سے ہلاک

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) میڈیکل آفیسرٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ وادی سون کورونا علامات کے باعث سرگودھا آئسولیشن میں زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح سرگودھا میں کورونا علامات کے باعث مرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد تین ہو گئی۔

زرائع کے مطابق ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ وادی سون ڈاکٹرسکندرصالح ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں جانبحق ہوگے۔جو ڈیڑھ ماہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں زیر علاج رہتے ہوئے 2یوم قبل ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا آئسولیشن وارڈ میں منتقل ہوئے تھے۔

معلوم ہوا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر سکندرصالح کے 2 مرتبہ بجھوائے گے کورونا لیبارٹری ٹیسٹ نیگیٹوآئے۔لیکن علامات کورونا والی برقرار رہیں اور انہیں علامات میں دنیا فانی سے کوچ کر گے جن کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے علاقہ سے تھا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ وادی سون بطور ایم ایس تعینات تھے جن کی معیت سرگودھا سے ان کے آبائی گاوں روانہ کر دی گئی اس سے قبل سرگودھا کے دو ڈاکٹرز میڈیکل فزیشن ڈاکٹر محمد امین اور چسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر تنویر اکرم بھٹی کورونا علامات کے باعث جاںبحق ہوئے اور بعد ازاں ان کے کورونا رزلٹ بھی منفی آئے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar