Breaking News
Home / صفحۂ اول / میلبرن ٹیسٹ،آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر سیریز میں2-1کی برتری حاصل کرلی

میلبرن ٹیسٹ،آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر سیریز میں2-1کی برتری حاصل کرلی

بھارتی ٹیم 340رنز کے ہدف کے جواب میں 155رنز پر ڈھیر ہوگئی، 9کھلاڑی ڈبل فگرز میں ہی نہ جا سکے
میلبرن(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے 5ویں روز بھارت کو 184رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی۔5 ٹیسٹ میچوں کی بارڈر گواسکر ٹرافی سریز کے چوتھے ٹیسٹ کے پانچویں روز بھارت کی ٹیم 340رنز کے ہدف کے جواب میں 155رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کے 9 کھلاڑی ڈبل فگرز میں ہی نہ جا سکے۔بھارت کے یشسوی جیسوال84اور رشبھ پنت 30 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کینگروز کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 3،3، وکٹیں سمیٹیں جب کہ اسپنر نیتھن لوئن نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ان کے علاوہ مچل اسٹارک اور ٹریوس ہیڈ کو ایک ایک وکٹ ملی، آسٹریلوی بولرز نے بھارت کی آخری سات وکٹیں محض 34رنز کیاضافے سے گرا دیں، انڈیا کے 121رنز پر 3کھلاڑی آئوٹ تھے۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو دونوں اننگز میں3، 3، وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔فتح کے ساتھ کینگروز نے 5ٹیسٹ میچوں کی بارڈر گواسکر ٹرافی سریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔اس شکست کا مطلب ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی بھارت کی امیدیں تقریبا دم توڑ گئیں، لیکن سڈنی میں فتح کے ساتھ سیریزکو برابر کرکے وہ بارڈر-گاوسکر ٹرافی کو اپنے پاس برقرار رکھ سکتا ہے۔آسٹریلیا کو فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے سڈنی ٹیسٹ جیتنا یا ڈرا کرناہوگا، بھارت کے پاس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں صرف ایک جب کہ آسٹریلیا کے پاس 3 میچ باقی ہیں،آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔آسٹریلیا آخری ٹیسٹ میں جیت کے ساتھ 3-1 کے مارجن سے سیریز جیت کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے ساتھ اپنی گہ پکی کرلے گا جب کہ پروٹیز پہلے ہی پاکستان کو شکست دے کر فانئل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران 5روز میں میلبرن کرکٹ گرایونڈ(ایم سی جی)میں 3لاکھ 50ہزار 700سے زیادہ شائقین میدان میں آئے۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 1937 میں 3لاکھ 50ہزار 534کرکٹ شائقین نے میدان کا رخ کیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کی کہ میچ کے 5ویں دن پہلے سیشن کو دیکھنے کے لیے 51ہزار 371میدان میں آچکے تھے۔اتنی بڑی تعداد میں شائقین کی آمد کا مطلب یہ ہے کہ 2024کے ایم سی جی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کو اس میچ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا جو سر ڈونلڈ بریڈمین کی قیادت میں آسٹریلیا نے اس گرائونڈ پر جنوری 1937ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا جو 6دنوں تک جاری رہا تھا۔اس ٹیسٹ میچ کے لیے شائقین کی آمد بالکل غیر معمولی رہی ہے جس کی روزانہ کی تعداد بالترتیب87ہزار، 85ہزار، 83ہزار، 43ہزار اور 51ہزار سے زیادہ رہی۔ایم سی جی میں شائقین کی ریکارڈ تعداد 2022ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کا میچ دیکھنے آئی تھی، اس میچ کو 90ہزار 293شائقین نے دیکھا تھا جب کہ اس کے علاوہ بھارت اور زمبابوے کے میچ کو دیکھنے کے لیے 82ہزار 507لوگوں نے گرائونڈ کا رخ کیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

تاجر حکومتی پالیسی کے مطابق تشہیری بورڈز آویزاں کرنے کے وسائل نہیں رکھتے’ انجمن تاجران پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں ،تاجروں کے مطالبے پر غور کیا جائے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar