Breaking News
Home / شوبز / میاں بیوی گاڑی کے دوپہیے ،توازن سے زندگی کا سفر بہترین طریقے سے جاری رہتا ہے ‘ عدنان جیلانی

میاں بیوی گاڑی کے دوپہیے ،توازن سے زندگی کا سفر بہترین طریقے سے جاری رہتا ہے ‘ عدنان جیلانی

میاں بیوی گاڑی کے دوپہیے ،توازن سے زندگی کا سفر بہترین طریقے سے جاری رہتا ہے ‘ عدنان جیلانی

علالت کے دوران جس طرح میاں بیوی ایک دوسرے کی دیکھ بھال کر تے ہیں وہ کوئی اور نہیں کر سکتا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکار عدنان جیلانی نے کہا ہے کہ میاں بیوی گاڑی کے دوپہیے ہیں اور ان کے درمیان توازن سے زندگی کا سفر بہترین طریقے سے جاری رہتا ہے ،علالت کے دوران گھر کے دوسرے لوگ بھی خیال رکھتے ہیں لیکن جس طرح میاں بیوی ایک دوسرے کی دیکھ بھال کر سکتے ہیں وہ کوئی اور نہیں کر سکتا ۔

ایک انٹر ویو میں عدنان جیلانی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں میری اہلیہ علیل ہوئیں تو میں نے اپنی تمام شوبز سرگرمیاں معطل کرکے ان کی تیمار داری کی اور اس سے مجھے جو خوشی ملی ہے وہ نا قابل بیان ہے ۔ اسی طرح جب میں بیمار ہوتا ہوں تو میری اہلیہ میرادن رات خیال کرتی ہیں ۔خدا کی ذات نے میری اہلیہ کو صحتیابی عطا کی جس سے اطمینان ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کی بات کو برداشت کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کو مارجن دینا چاہیے

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar