Breaking News
Home / شوبز / مہوش حیات پسندیدہ اداکارہ ،ان میں قطرینہ کی جھلک محسوس ہوتی ہے ‘ امانت چن

مہوش حیات پسندیدہ اداکارہ ،ان میں قطرینہ کی جھلک محسوس ہوتی ہے ‘ امانت چن

ڈیلی پاکستان آن لائن
لاہور: نامور کامیڈین امانت چن نے اداکارہ مہوش حیات کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہیں ، بالی ووڈ میں قطرینہ کیف پسند ہیں اور مجھے مہوش حیات میں قطرینہ کیف کی جھلک محسوس ہوتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں امانت چن نے کہا کہ سب اداکارائیں اچھی ہیں لیکن اگر پسندیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے بات کی جائے تو مجھے پاکستانی اداکاراﺅں میں مہوش حیات بہت پسند ہیں لیکن ابھی ان کے کام میں اتنی میچورٹی نہیں ہے اور وہ سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی اداکاراﺅں میں قطرینہ کیف بہت پسند ہیں اور مہوش حیات میں ان کی جھلک محسوس ہوتی ہے، بالی ووڈ میں مادھوری اور گوونندا کا ڈانس میں کوئی مقابلہ نہیں ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar