Home / پاکستان / مہنگائی سےعوام گھبرا رہی ہے وزیراعظم صاحب اب تو مستعفی ہو جائیں، بلاول بھٹو زرداری

مہنگائی سےعوام گھبرا رہی ہے وزیراعظم صاحب اب تو مستعفی ہو جائیں، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو ملک میں ہوشربا مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیکر مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم صاحب، ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح کو چھورہی ہے، کیا اب ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟ ، چیئرمین پیپلز پارٹی

ادویات کی قیمتوں میں سوفیصد سے زائد اضافہ عام آدمی سے زندگی کا حق چھین لینے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو زرداری کا بیان

اسلام آباد/کراچی اپریل 25 (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو ملک میں ہوشربا مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیکر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب، ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح کو چھورہی ہے، کیا اب ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟ ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان مہنگائی پر قابو نہ پانے کی ذمہ داری لیں اور استعفی دے کر گھر جائیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صاحب، ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح کو چھورہی ہے، کیا اب ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟ ۔

انہوں نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں سوفیصد سے زائد اضافہ عام آدمی سے زندگی کا حق چھین لینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیکل اسٹور پر پیسے کم ہونے کی وجہ سے دوا خریدے بغیر واپس جانے والے غریب کی آواز بننا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ہاؤس کے ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر عمران خان کو ان والدین کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں جو بچوں کے اسکول کی فیس تک ادا نہیں کرپارہے۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے خاتمے کے دعوے کرنے والے عمران خان کرائے کے گھر میں رہنے والے ایک عام آدمی کا مہینے کا بجٹ بنا کر دکھادیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کوئی ایک عید ایسی نہیں گزرے گی جس میں مہنگائی کی وجہ سے نئے کپڑے بنانا بھی ایک گھرانے کیلئے آسان ہو۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف مہم کا جھانسہ دے کر عوام کو چینی کے حصول کیلئے لمبی قطار میں کھڑا کردیا۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے حکمران اپنے عوام کے فائدے سوچتے ہیں اور عمران خان چندہ لینے کی نئی ترکیبوں پر غور کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر تین سال تبدیلی کیلئے کم ہیں تو آٹھ سالوں میں خیبرپختونخواہ میں سرکاری اسپتالوں کے مہنگے علاج کے علاوہ اور کیا تبدیلی آئی؟ ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صاحب، لنگر خانے کھولنے سے غربت ختم نہیں ہوگی، آپ کو کچھ کرکے دکھانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے پر 68 روپے زیادہ دینے والے عام آدمی کو روٹی کے نوالے تک سے محروم کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے حکم پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم کے جرائم کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ جب حکمران خود چور ہوتا ہے تو ملک میں مافیا بے لگام ہوکر زیادہ منافع کے حصول کے لئے ہر چیز مہنگی کردیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی تبدیلی یہ ہے کہ اپنے سرمایہ دار دوستوں کو ٹیکسوں میں چھوٹ دے کر عام آدمی کو مہنگائی کے شکنجے میں کس دیا جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں شریک ملزمان پر فردجرم عائد کی کارروائی ایک مرتبہ پھر موخر

شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں شریک ملزمان پر فردجرم …

Skip to toolbar