Breaking News
Home / پاکستان / مٹیاری میں ہسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت کے باعث ماں اور بچہ انتقال کر گئے، ورثاءکا احتجاج ، انصاف کا مطالبہ

مٹیاری میں ہسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت کے باعث ماں اور بچہ انتقال کر گئے، ورثاءکا احتجاج ، انصاف کا مطالبہ

مٹیاری میں ہسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت کے باعث ماں اور بچہ انتقال کر گئے، ورثاءکا احتجاج ، انصاف کا مطالبہ

مٹیاری اپریل 25 (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع مٹیاری میں ہسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت کے باعث ماں اور بچہ انتقال کر گئے۔ورثاءنے ہسپتال کے عملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انصاف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مٹیاری کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر یار محمد کھوسہ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ میں مڈ وائف کی غفلت اور ڈیوٹی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی شکایت ملی ہے۔مٹیاری کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرکے مطابق خاتون کی موت بچے کی پیدائش کے دوران زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی اور ایمبولینس ڈرائیور بھی چھٹی پر تھا اس لیے خاتون کو بر وقت دوسرے ہسپتال منتقل نہیں کیا جاسکا۔انہوں نے کہاکہ خاتون کے ورثاء پرائیویٹ گاڑی میں مذکورہ خاتون کو لے کر حیدرآباد گئے تاہم خاتون راستے میں ہی انتقال کر گئیں۔

یار محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ واقعہ افسوس ناک ہے، غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب …

Skip to toolbar