Breaking News
Home / پاکستان / موٹروے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں اور 3 بچے جاں بحق

موٹروے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں اور 3 بچے جاں بحق

حادثہ صادق آباد کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا اور کار کے الٹتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) رحیم یار خان میں ملتان سکھر موٹروے پر تیز رفتار کار الٹنے سے خاتون اور اس کے تین بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ شوہر شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ صادق آباد کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا اور کار کے الٹتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔

کار الٹنے اور آگ لگنے سے خاتون اور اس کے تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ گاڑی خاتون کا شوہر چلا رہا تھا جسے شدید زخمی حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق میاں بیوی اپنے بچوں کے ساتھ کراچی سے خوشاب جارہے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان …

Skip to toolbar