Breaking News
Home / پاکستان / مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب پیش نظر متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم

مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب پیش نظر متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم

مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب پیش نظر متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب پیش نظر متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے دریاﺅں میں پانی کے بہاﺅ کو 24گھنٹے مانیٹر اور نالوں کی صفائی کے کام کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کے حوالے سے محکموں اور اداروں کو ہم وقت چوکس رہنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی گئی کہ مون سون سیزن کے پیش نظر دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو 24گھنٹے مانیٹر کریں اورقائم کنٹرول رومز صورتحال پر کڑی نظر رکھیں جبکہ ضلع کی سطح پر ایمرجنسی پلان تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انسپکشن کمیٹیوں کے باقاعدہ اجلاس کر کے انتظامات کے جائزہ اور رپورٹ مرتب کرنے کا پابند بنایا گیا ہے-

اعلی سطحی اجلاس میں مون سون سے قبل نالوں کی صفائی کے کام میں تاخیر پر اظہار برہمی کی گئی اور کہا گیا کہ جون تک نالوں کی صفائی مکمل ہونی چاہئے تھی جس میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی- جبکہ ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی کے کام کو مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے-اور دریاؤں کے حفاظتی بند اور پشتوں کی مضبوطی کے کام کو چیک کیا جائے-

شہروں میں نکاسی آب کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت جامع پلان مرتب کیا جائے-محکمہ صحت کو ہدایت کی گئی کہ تمام اضلاع میں سانپ کے کاٹنے کے علاج کی میڈیسن وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئے-اور نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے لئے موثر پلان پہلے سے ترتیب دیاجائے-دریا?ں کے کیچمنٹ ایریاز میں ہونے والی بارشوں کی ڈیلی رپورٹ مرتب کی جائے-کسی بھی نا گہانی صورت میں متعلقہ محکموں اور ادارے اپنا ہنگامی پلان تیار رکھیں-

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان

جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، چیف جسٹس لاہور …

Skip to toolbar