Breaking News
Home / پاکستان / مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے ملاقات ،ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے ملاقات ،ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان کی شہباز شریف سے ملاقات ،ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال

جے یو آئی سربراہ نے قائد حزب اختلاف کو کورونا سے صحتیابی پر مبارکباد دی ،نواز شریف کی صحت سے متعلق بھی آگاہی حاصل کی

آج ہر طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ،حکومتی پالیسیاں ملک کو تنزلی کی جانب لےکر جارہی ہیں ‘ دونوں رہنماﺅں کا معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو کورونا وائرس سے صحتیابی پر مبارکباد دی اور ان سے ان کے بڑ ے بھائی محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی ۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے ملک کے موجودہ معاشی حالات ، نیب قانون میں ترمیم ، عید الاضحی کے بعد مجوزہ اے پی سی کے انعقاد سمیت مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے ملک کی معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔ حکومت کی پالیسیاں ملک کو تنزلی کی جانب لے کر جارہی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماﺅں نے نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر عید الاضحی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی مجوزہ اے پی سی بارے اور اس کے ایجنڈے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …

پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …

وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …

ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال

پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ،ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل …

لبنان اس وقت تقریباً 20 لاکھ شامی باشندوں کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ 800,000 …

یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا

ایتھنز میں شامی سفارت خانے کے باہر شام کے باشندوں نے جشن منایا اور بشارالاسد …

Skip to toolbar