Breaking News
Home / پاکستان / موسمی تبدیلی کی وجہ سے ٹڈی دل نے اپنا پیٹرن بدلا ہے،سید فخر امام

موسمی تبدیلی کی وجہ سے ٹڈی دل نے اپنا پیٹرن بدلا ہے،سید فخر امام

موسمی تبدیلی کی وجہ سے ٹڈی دل نے اپنا پیٹرن بدلا ہے،سید فخر امام

این ڈی ایم اے انسداد ٹڈی دل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کر رہا ہے،ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 20 مائیکرو اسپرے مشینیں برطانیہ سے پاکستان پہنچی ہیں،وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق،سید فخر امام نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے ٹڈی دل نے اپنا پیٹرن بدلا ہے،این ڈی ایم اے انسداد ٹڈی دل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کر رہا ہے،ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 20 مائیکرو اسپرے مشینیں برطانیہ سے پاکستان پہنچی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق،سید فخر امام نے این ایل ایل سی کے سفارتی اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس کا مقصد سفارتی حلقے کو انسداد ٹڈی دل آپریشن کے بارے میں آگاہ کرنا ہے،اتادجن موولاموف(سفیر ترکمانستان)،ڈین برائے ڈپلومیٹک کور نے شرکت کی۔ سید فخر امام نے کہاکہ ٹڈی دل نے 1993 میں ملک کے زراعت کو کافی نقصان پہنچایا،70 سال کے بعد ٹڈی دل نیپال پہنچا۔

سید فخر امام نے کہا کہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے ٹڈی دل نے اپنا پیٹرن بدلا ہے۔انہوںنے کہاکہ این ڈی ایم اے انسداد ٹڈی دل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کر رہا ہے۔سید فخر امام نے کہاکہ ہم چین،جاپان اور برطانیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس سلسلے میں مدد کی۔سید فخر امام نے کہاکہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 20 مائیکرو اسپرے مشینیں برطانیہ سے پاکستان پہنچی ہیں،جاپان نے گذشتہ ماہ ملتان ، بہاولپور ، سکھر ، میرپورخاص ، ڈیرہ بگٹی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 58،502 لیٹر کیڑے مار دوا مہیا کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ چین نے پاکستان کو درپیش ٹڈی دل کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 3 ہزار لیٹر کیڑے مار دوا دی،اس کے علاوہ چین 50 ڈرونز سپرے بھی دے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم ایف اے او،ورلڈ بینک اور ایشن ڈویلپمنٹ کے بھی شکر گزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ انسداد ٹڈی دل کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح ہر ہم آہنگی ہے۔سید فخر امام نے کہاکہ صوبوں ،وفاق اور پاک آرمی کے درمیان اچھاربط موجود ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar