Home / انٹر نیشنل / موسمیاتی تبدیلیوں پرعالمی رہنماوں کے کاہلانہ رویوں پر برطانوی ملکہ الزبتھ کا سخت ردعمل

موسمیاتی تبدیلیوں پرعالمی رہنماوں کے کاہلانہ رویوں پر برطانوی ملکہ الزبتھ کا سخت ردعمل

موسمیاتی تبدیلیوں پرعالمی رہنماوں کے کاہلانہ رویوں پر برطانوی ملکہ الزبتھ کا سخت ردعمل

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے کہا کہ وہ عالمی رہنماوںکے کاہلانہ رویوں سے نالاں ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں باتیں تو بہت کرتے ہیں لیکن گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والے سربراہی اجلاس میں کون شریک ہوگا اور کون نہیں۔ ملکہ الزبتھ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ 31اکتوبر سے12نومبر تک چلنے والی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ شرکت نہیں کر رہے۔ چین دنیا میں سب سے زیادہ گرین گیسز اخراج کرنے والے ملک ہے اور اس سربراہی اجلاس میں چین کی عدم شرکت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے عالمی رہنماوں کی سنجیدگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ملکہ ، جو سکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں اقوام متحدہ کی 26 ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس ، COP26 میں شرکت کرنے والی ہیں ، کارڈف میں ویلش اسمبلی کے دورے کے دوران اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ 95سالہ ملکہ نے اپنے بیٹے چارلس کی بیوی کمیلا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کتنی عجیب صورتحال ہے کہ میں ہر کسی سے گلاسگو میں ہونے والے اجلاس کے بارے میں سن رہی ہوں لیکن ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا کہ اس اجلاس میں کون کون شریک ہورہا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar