Breaking News
Home / انٹر نیشنل / مودی حکومت بھارت میں بسنے والی اقلیتوں بلکہ اپنےہمسایہ ممالک کے لئے ایک خطرہ بن رہی ہے. عمران خان

مودی حکومت بھارت میں بسنے والی اقلیتوں بلکہ اپنےہمسایہ ممالک کے لئے ایک خطرہ بن رہی ہے. عمران خان

اسلام آباد ۔ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت ہمسایہ ممالک کے لئے خطرہ ہے. ۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹس میں عمران خان نے کہا ہندوﺅں کی بالادستی کے نظریئے کی حامل مودی حکومت نازی پالیسیوں جیسی اپنی متکبرانہ اورتوسیع پسندانہ پالیسیوں کے باعث نہ صرف بھارت میں بسنے والی اقلیتوں بلکہ اپنےہمسایہ ممالک کے لئے ایک خطرہ بن رہی ہے۔ بنگلا دیش کے لئے یہ شہریت ایکٹ کی صورت میں ایک خطرہ ہے اور نیپال اور چین کے لئے یہ سرحدی تنازعات کی صورت میں خطرہ ہے جبکہ پاکستان کو اس کی طرف سے جعلی فیلگ آپریشن کی صورت میں خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی حکومت یہ سب کچھ مقبوضہ جموں و کشمیر کو غیر قانونی طور پر بھارت کے ساتھ ملانے کے بعد کر رہی ہے جو چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرائم ہیں اور اس کے ساتھ مودی حکومت آزاد کشمیر پر بھی دعوے کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ کہتا آ رہا ہوں کہ فاشسٹ مودی حکومت نہ صرف بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دے کر ان کےلئے خطرہ بن چکی ہے بلکہ وہ علاقائی امن کےلئے بھی خطرہ ہے.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar