Breaking News
Home / پاکستان / ملک کو لوٹنے والے مافیاز کی گردن ناپنے کاوقت آگیا ہے، شہباز گل

ملک کو لوٹنے والے مافیاز کی گردن ناپنے کاوقت آگیا ہے، شہباز گل

پی آئی اے کو تباہ کرنے میں پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سعید غنی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کو تباہ کرنے میں پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے، پی آئی اے کو زمین بوس کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، ملک کو لوٹنے والے مافیاز کی گردن ناپنے کاوقت آگیاہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سیاسی بھرتیاں کر کے پی آئی اے کو تباہ کیا گیا، یہ صرف ایک ادارے کی بات نہیں ہر ادارے کی یہی کہانی ہے، پی آئی اے میں سابقہ حکمرانوں کے گند کو ہم صاف کر رہے ہیں، 180 لائسنس آپکے چہیتے مسلم لیگ ن نے ایشو کئے، جبکہ 66 جعلی لائسنس آپ کے کرپشن زدہ ہاتھوں سے جاری ہوئے، پی آئی اے کو زمین بوس کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، وزیراعظم مافیاز کے خلاف جبکہ آپ پشت پنائی کررہے ہیں، ملک میں مختلف بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، ملک کو لوٹنے والے مافیاز کی گردن ناپنے کاوقت آگیاہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

لاہور: 23 فروری( ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ نواز کے رہنماء پرویز رشید کو …

Skip to toolbar