Breaking News
Home / پاکستان / ملک میں کورونا کیسز میں کمی کا سہرا فرض شناس ہیلتھ ورکرز کے سر ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

ملک میں کورونا کیسز میں کمی کا سہرا فرض شناس ہیلتھ ورکرز کے سر ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

ملک میں کورونا کیسز میں کمی کا سہرا فرض شناس ہیلتھ ورکرز کے سر ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا
عوام احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں، عیدالاضحی کے لئے جاری ایس او پیز پر عمل کریں، معاون خصوصی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کا سہرا فرض شناس ہیلتھ ورکرز کے سر ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز کا عزم و ہمت کورونا سے نمٹنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہیلتھ ورکرز دلجمعی کے ساتھ مثالی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،حکومت نے محدود وسائل کے باوجود ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کو اولین ترجیح دی۔

معاون خصوصی صحت نے کہاکہ وی کیئر پروگرام کے تحت ابتک 60 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کو تربیت دی جا چکی ہے، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں، عیدالاضحی کے لئے جاری ایس او پیز پر عمل کریں۔ معاون خصوصی نے کہاکہ عید کے روز نماز کے وقت بھی ماسک کا استعمال کریں، عوام کی مدد اور احتیاطی تدابیر پر سختی ست عمل کورونا کی پسپائی کا سبب بنے گا

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان …

Skip to toolbar