Breaking News
Home / پاکستان / ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی مہنگائی کا سیلاب امڈ آیا‘اب روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی

ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی مہنگائی کا سیلاب امڈ آیا‘اب روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی

ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی مہنگائی کا سیلاب امڈ آیا‘اب روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی اور نان بھی مہنگا‘آٹے کے 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 120روپے اضافہ

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی مہنگائی کا سیلاب امڈ آیا‘اب روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی-سرگودھا اور گردونواح میں جہاں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے وہاں آٹا کے 20 کلو تھیلا کی قیمت میں اضافہ ہو گیا جبکہ حکومت نے آٹا اور معدہ سے تیار ہونے والی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات شروع کر دیئے.

ذرائع کے مطابق حکومت روٹی 6 روپے سادہ نان 7 روپے‘ تل والا نان 8 روپے جبکہ روغنی نان 15 روپے میں فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے لئے تمام ضلعی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ روٹی نان کی قیمتوں کو ہرگز بڑھنے نہ دے اور جو نان بائی اس کی خلاف ورزی کریں اس کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔جبکہ مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے ساتھ سرگودھا اور گردونواح میں 20 کلو آٹا کے تھیلا کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور سرکاری ریٹ 805 روپے میں فروخت ہونے والا آتا کا تھیلا 930 روپے میں فروخت ہونے لگا جس کے لئے چیک اینڈ بیلنس کےلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور مجسٹریٹ کسی جگہ نظر نہیں آ رہے اور دوکاندار اشیاء ضروریہ من مرضی کے نرخوں پر فروخت کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar