Breaking News
Home / پاکستان / ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 107زندگی کی بازی ہار گئے ،جاں بحق افراد کی تعداد 2463ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 107زندگی کی بازی ہار گئے ،جاں بحق افراد کی تعداد 2463ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 107زندگی کی بازی ہار گئے ،جاں بحق افراد کی تعداد 2463ہوگئی

پہلی بار ایک دن میں 6397 ریکارڈ کیسز سامنے آگئے ، مجموعی تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار 933تک جا پہنچی ،40247 مریض صحتیاب

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 107زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2463ہوگئی ،پہلی بار ایک دن میں 6397 ریکارڈ کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار 933تک جا پہنچی ،40247 مریض صحتیاب ہوگئے۔

جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 107 اموات ریکارڈ ہوئیں ،ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2463 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی۔این سی او سی کے اعلامیہ کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 46828 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں 15787، بلوچستان میں 7673 کیسز رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد میں 6699، گلگت میں 1030، آزاد کشمیر میں 534 کیسز رپورٹ ہوئے ، این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں ،پنجاب میں اموات 890 تک پہنچ گئیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مزید چوالیس ہسپتالوں میں کورونا آئسولیشن وارڈز قائم کر دیئے گئے ،818 ہسپتالوں میں کورونا کے 5650 مریض زیر علاج ہیں، پنجاب میں کورونا کے 198 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں 79 ، کے پی کے میں 83، اسلام آباد میں 14 اور گلگت میں ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ، این سی او سی کے مطابق کورونا کے 40247 مریض صحتیاب ہوگئے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 83223 تک پہنچ گئی، ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لئے 25610 بیڈز دستیاب ہیں ،ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لئے 5954 آکسیجن بیڈز، 1400 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں ،ایمر جنسی کے لئے ملک بھر میں مزید 1562 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں ،تصیح۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 47 ہزار سے تجاوز کر گئی

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شام کے 93 لاکھ شہریوں کو اس موسم سرما میں خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 29 نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ): شام کے 93 لاکھ شہریوں کو …

Skip to toolbar