Breaking News
Home / شوبز / ملکہ ترنم نور جہاں کی زندگی پر بننے والی فلم پر جلد کام شروع ہوگا ‘ ماہی خان

ملکہ ترنم نور جہاں کی زندگی پر بننے والی فلم پر جلد کام شروع ہوگا ‘ ماہی خان

ملکہ ترنم نور جہاں کی زندگی پر بننے والی فلم پر جلد کام شروع ہوگا ‘ ماہی خان

بینظیر بھٹو شہید سے بڑی متاثر ہوں ،بلاول بھٹو میں بڑا لیڈر بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامور اداکار ہ ماہی خان نے کہا ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں کی زندگی پر بننے والی فلم پر جلد کام شروع ہوگا جس کے ہدایتکار بیرون ملک سے پاکستان آئیں گے ،سیاست میںبینظیر بھٹو شہید سے بڑی متاثر ہوں اور میری ہمدردیاں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں اب تک آٹھ فلموں میں کام کر چکی ہوں اور میری کوشش ہے کہ اپنی اداکاری میں نکھار لاﺅں ۔ملکہ ترنم نور جہاں کی زندگی پربنائی جانے والی فلم پر جلد کام شروع کردیا جائے گا اور اس کے ہدایتکار بیرون ملک سے آئیں گے ۔

انہوں نے نے سیاست کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ آج کی سیاست سے بیزار ہوں لیکن میری ہمدردیاں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ، بلاول بھٹو نوجوان ہیں اور ان میں مستقبل میں ایک بڑا لیڈر بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar