Breaking News
Home / پاکستان / ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد واپڈا ہاﺅس کی عمارت کو 21جون تک بند کردیا گیا

ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد واپڈا ہاﺅس کی عمارت کو 21جون تک بند کردیا گیا

remdesivir covid-19 liquid medication background

ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد واپڈا ہاﺅس کی عمارت کو 21جون تک بند کردیا گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) واپڈاہاﺅس کے 30 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد واپڈا ہاﺅس کی عمارت کو 21جون تک کے لئے بند کردیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ واپڈا ملازمین کے ٹیسٹ کروانے پر 30 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد واپڈا ہاﺅس کو 13 جون سے 21 جون تک بند کر دیا گیا ۔

تمام ضروری کام اور اہم نوعیت کی میٹنگز سنی ویو آفس میں ہوں گی ۔مراسلہ کے مطابق واپڈا ہاﺅس میں تعینات تمام افسران اپنے گھروں سے کام کریں گے اور فون کال پر دستیاب ہوں گے ۔مراسلے میں حکم دیا گیا ہے کہ سکیورٹی اور انتظامی افسران پورے دفتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لیے سپرے کروائیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar