Breaking News
Home / انٹر نیشنل / مقبوضہ کشمیر‘جاری لاک ڈاﺅن کے دوران ادویات کی قلت کا خدشہ ہے ، کیمسٹ اینڈ ڈرگ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن

مقبوضہ کشمیر‘جاری لاک ڈاﺅن کے دوران ادویات کی قلت کا خدشہ ہے ، کیمسٹ اینڈ ڈرگ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن

ڈیلی پاکستان آن لائن
سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیںکیمسٹ اینڈ ڈرگ ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ قابض انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس کے نام پرمقبوضہ علاقے میں جاری فوجی محاصرے اور سخت لاک ڈاون کے باعث مقبوضہ علاقے میں ادویات کی قلت پیدا ہو سکتی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کیمسٹ اینڈ ڈرگ ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کیمسٹ اور ڈسٹری بیوٹرز بھی کورونا وائرس کی وبا کے دوران صف اول پر بنردآزما ہیں اور اپنی اور اپنے اہل و عیال کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر جگہ جگہ پر ادویات پہنچا رہے ہیں۔ایسو سی ایشن کے صدر عبدالاحد اورچیف آرگنائزرشیخ عبدالرشید نے قابض انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں لاک ڈاﺅن کے دوران نقل و حرکت کیلئے خصوصی پاسز کے اجرا میں غیر ضروری تاخیر پر افسوس ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں نقل و حرکت کیلئے خصوصی پاسز جاری نہ کئے گئے تو وادی کشمیر میں ادویات کی شدیدکمی واقع ہوسکتی ہے اور دل ، ذیابیطس، سرطان، بلڈ پریشر اور گردوں سمیت دیگر امراض میں مبتلا افراد ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنی زندگی کی بازی ہار سکتے ہیں اور ان کی تعداد کورونا وائرس کے باعث اموات سے بڑھ سکتی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر بروقت دکانوں پر حیات بخش ادویات کی سپلائی نہ پہنچی تو مہلک امراض میں مبتلا افراد کی حالت تشویشناک ہو گی ۔ سرینگر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن نے خبردار کیاکہ مقبوضہ علاقے میں ادویات کی قلت کی وجہ سے صورتحال میں ابتری کی تمام ترذمہ داری قابض انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar