Breaking News
Home / انٹر نیشنل / مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 154 نئے مثبت کیسز سامنے آگئے ، مجموعی تعداد 5834ہوگئی

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 154 نئے مثبت کیسز سامنے آگئے ، مجموعی تعداد 5834ہوگئی

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 154 نئے مثبت کیسز سامنے آگئے ، مجموعی تعداد 5834ہوگئی

سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 154 نئے مثبت معاملات سامنے آگئے ہیں، جن میں 14 سی آر پی ایف اہلکار اور چھ حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 5834 پہنچ گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مثبت پائے گئے کیسز میں 14 سی آر پی ایف اہلکار، 5 پولیس اہلکار، 6 حاملہ خواتین، 2 ڈاکٹرز، 6 ماہ کی بچی، دو کمسن بچے، اور محکمہ صحت کے چند اہلکار بھی شامل ہیں۔ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 28 مثبت کیسز، بارہمولہ میں 21، بڈگام میں 20، شوپیاں میں 12، جموں اور پلوامہ میں بالاترتیب، 11، کولگام میں 9، کپواڑہ اور کٹجوعہ میں سات سات، کیسز پائے گئے ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ادھمپور میں اور رامبن میں چھ چھ کیسز، ڈوڈہ میں 4، سانبہ میں 3، بانڈی پورہ میں 2 اور راجوری، ریاسی، اور کشتواڑ میں بالترتیب ایک ایک پازیٹو کیس پایا گیا ہے۔وادی کشمیر میں کورونا متاثرہ تین خواتین کی ایک روز قبل موت واقع ہونے کے ساتھ اس وائرس سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 79 ہوگئی ہے۔ ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیاد 19 اموات ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 13 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔ضلع شوپیاں میں دس، کولگام میں نو، ،اننت ناگ میں چھ، کپوارہ میں پانچ، بڈگام اور پلوامہ میں تین تین اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ہے.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar