Breaking News
Home / بزنس / مقامی صنعتوں کے مسائل حل کیے بغیر معاشی بحالی ممکن نہیں’راجہ وسیم حسن

مقامی صنعتوں کے مسائل حل کیے بغیر معاشی بحالی ممکن نہیں’راجہ وسیم حسن

کاروباری شعبہ نامساعد حالات کے باوجود ملکی ترقی کے لیے پرعزم ہے’صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)تاجر رہنما پیاف کے ترجمان و صدرلوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ مقامی صنعتوں کے مسائل حل کیے بغیر معاشی بحالی ممکن نہیں تاہم کاروباری شعبہ نامساعد حالات کے باوجود ملکی ترقی کے لیے پرعزم ہے ۔انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کا تجارتی خسارہ رواں مالی سال کے پہلے نصف میں 11ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ ناموافق حالات کے باعث صنعتیں بیرون ملک منتقل ہو رہی ہیں۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری صرف 1.33ارب ڈالر تک محدود رہی ہے کیونکہ سرمایہ کار زیادہ مستحکم معیشتوں میں مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مقامی صنعتوں کے مسائل حل نہیں کیے جاتے، معاشی بحالی ممکن نہیں۔اس کے لئے سب کو مل کر ملک کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ بنگلہ دیش، بھارت، نیپال اور سری لنکا جیسے ممالک، جو کبھی پاکستان سے پیچھے تھے، اب معاشی طور پر آگے بڑھ چکے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں شروع کیے گئے ا ڑان پاکستان اقدام پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسے مو ثر طریقے سے نافذ کیا جائے تو یہ پروگرام معاشی استحکام اور قومی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ بلاول بھٹو

میونخ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری …

فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف

خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

Skip to toolbar