Breaking News
Home / پاکستان / مفتی پوپلزئی کا اتوار کو عید الفطر منانے کا اعلان

مفتی پوپلزئی کا اتوار کو عید الفطر منانے کا اعلان

ڈیلی پاکستان آن لائن

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی میں مسجد قاسم خان کی غیر سرکاری کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں شوال کا چاند نظر نہ آنے اور اتوار 24 مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔

اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر مفتی صاحب کا کہنا ہے کہ کل بروز ہفتہ (23 مئی) کو 30 واں روزہ ہوگا۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مسجد قاسم علی خان ہوا۔

مفتی شہاب الدین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شوال کا چاند نظر نہ آنے اور ہفتہ 23 مئی 30 ویں روزے کا اعلان کیا، ان کا کہنا ہے کہ عید الفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔

طویل عرصہ کے بعد ملک میں ایک ہی دن (اتوار 24 مئی) کو عید الفطر منائی جائے گی۔

مفتی صاحب کا مزید کہنا ہے کہ جن لوگوں کے کل 29 روزے ہوں گے، ان پر ایک روزے کے قضاء لازم ہے۔

واضح رہے مقامی کمیٹی نے 23 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے 24 اپریل کو روزہ رکھوا دیا تھا، اس حساب سے ان کے 29 روزے ہوگئے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق 25 اپریل کو پہلا روزہ تھا، ملک بھر میں آج 28 واں روزہ اور 29 ویں شب ہے

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar