لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)گلبرگ پولیس نے دوست کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کوگرفتار کر لیا، مغوی احسن سلیم کی لاش نہر سے ملی تھی ،پولیس نے سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے ملزم کو والٹن سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او گلبرگ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ ایس پی ماڈل ٹائون نے بتایا کہ مقتول احسن سلیم بینک آف پنجاب گلبرگ میں منیجر تھا،جمعہ کی شام کو ملزم عبد اللہ نے مقتول کو کال کر کے والٹن روڈ بلایا، ملزم مقتول کو بہانے سے اغوا ء کر کے والٹن روڈ پر واقع گھر میں لے گیا۔ملزم اور مقتول کے درمیان پیسوں کے عوض جھگڑا ہو اجس پر ملزم عبد اللہ نے فائر کرکے احسن سلیم کوقتل کیا،ملزم نے لاش ہربنس پورہ کے قریب نہر میں پھینک دی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ شاہد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Tags #BankManager #Crime #Murder #PunjabPolice
Check Also
وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …
پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …
غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے
بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …
سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …
سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …