ڈیلی پاکستان آن لائن
لاہور: تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ معیشت کی بحالی حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے،ملک تر قی کے راستے پر چل پڑا تھا کورونا آ نے کے بعد پھر ملکی معیشت آ ئی سی یو میں چلی گئی ہے، لاک ڈاﺅ ن میں نر می کے باو جو د عوام کو حفا ظتی ہدایا ت پرعمل کرنا ہو گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے لاک ڈان کو مرحلہ وار نرم کرنے کافیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیاہے، لاک ڈان میں نرمی کے فیصلے کے تناظر میں شہریو ں کو حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ، عوام جتنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اتنا ہی کورونا سے محفوظ رہیں گے۔