Breaking News
Home / پاکستان / معیشت طویل لاک ڈاﺅن کی متحمل نہیں ہو سکتی، مخالفت کرنےوالے بھی آگاہ ہیں‘ جمشید اقبال چیمہ

معیشت طویل لاک ڈاﺅن کی متحمل نہیں ہو سکتی، مخالفت کرنےوالے بھی آگاہ ہیں‘ جمشید اقبال چیمہ

ڈیلی پاکستان آن لائن

لاہور: انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے تمام صوبوں سے تفصیلی مشاورت کے بعد لاک ڈاﺅن میں نرمی اور کاروبار کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے ،ہماری معیشت طویل لاک ڈاﺅن کی متحمل نہیں ہوسکتی اور مخالفت کرنے والے بھی اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 127کے رہنماﺅں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی صورت میں جتنی بڑی مشکل کا سامنا کیا ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی لیکن اس کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے مضبوط اعصاب کے ساتھ درست فیصلے کئے ۔ صحت کے شعبے کےلئے اربوں روپے مختص کرنے سمیت کمزو ر طبقات اور معیشت میں کردار ادا کرنے والے شعبوں کو تاریخی پیکج دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نیک نیتی اور لگن سے منزل کے حصول کی جانب گامزن ہیں اور انشا اللہ کامیابی ان کا مقدر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن سے اپیل ہے کہ خدارا مشکل کی اس گھڑی میں صرف اپنی سیاست چمکانے کےلئے مایوسی اور نفرتیں نہ پھیلائے بلکہ ہم سب کو ایک قوم بن کر اور کندھے سے کندھا ملا کر اس مشکل وقت کا سامنا کرنا ہے ۔ جمشید اقبال چیمہ نے رہنماﺅں سے حلقے میں جاری راشن ڈرائیور کے حوالے سے بھی آگاہی حاصل کی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar