Breaking News
Home / انٹر نیشنل / مظاہرین پر شیلنگ،امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے معافی مانگ لی

مظاہرین پر شیلنگ،امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے معافی مانگ لی

مظاہرین پر شیلنگ،امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے معافی مانگ لی

ٹرمپ کی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ملک میں فوجی دستے تعینات کرنے کی مخالفت کی ہے،جنرل مارک ملی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارک ملی نے واشنگٹن میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چہل قدمی پر معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ اس ماحول میں ان کی موجودگی سے یہ تاثر گیا کہ امریکی فوج ملکی سیاست میں ملوث ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل مارک ملی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کمیشنڈ افسر کی حیثیت سے اور وردی میں وہاں موجودگی وہ اپنی غلطی سمجھتے ہیں، انہیں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے سفاکانہ قتل پر غصہ ہے۔انہوں نے صدر ٹرمپ کی اس تجویز کی پھر مخالفت کی کہ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ملک میں فوجی دستے تعینات کیے جائیں۔وائٹ ہاوس کے باہر جارج فلائیڈ کی موت پر یکم جون کے پر±امن مظاہرے پر شیلنگ کر کے اسے منتشر کیا گیا تھا، جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے وہاں کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر جنرل ملی بھی موجود تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar