Breaking News
Home / پاکستان / مشہور معروف مصنف و مزاح نگار اطہر شاہ خان عرف جیدی انتقال کرگئے

مشہور معروف مصنف و مزاح نگار اطہر شاہ خان عرف جیدی انتقال کرگئے

قہقے بانٹنے والا عظیم شاعر، ڈرامہ نگار اور فنکار اطہر علی خان عرف جیدی انتقال کر گئے

لوگوں کے لبوں پر قہقے بکھرنے والے عہد ساز شاعر، ڈرامہ نگار، اداکاراور صداکار اطہر علی خان عرف جیدی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے.
جیدی کے نام سے مشہور اطہر شاہ خان ریڈیو پاکستان سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد سے ہی میڈیا انڈسٹری میں ایک ممتاز شخصیت رہے۔
انہوں نے سب سے زیادہ ہٹ ہونے والے ڈرامے جیدی کے سنگ سمیت 700 سے زائد پلے لکھے.
اطہر علی خان نے 70, 80 اور 90 کی دہائیوں میں بہت سارے کامیاب ڈرامے دیے جن میں مشہور ترین “انتظار فرمائیے” “لاکھوں میں تین” اور “باادب باملحاظہ ہوشیار” شامل ہیں
ایک بار کسی نے جیدی مرحوم سے پوچھا کیا آپ گھر پر بھی ایسے ہی اپنے خاندان کے افراد کو ہنساتے ہو؟ تو آگے سے انہوں نے ہنس کر کہا کیا کبھی کسی نے شعیب اختر سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے گھر کے اندر فل سپیڈ سے فاسٹ بولنگ کراتا ہے یا شاہد آفریدی سے پوچھا کہ کبھی گھر کی چار دیواری میں چھکے چوکے مارے ہیں؟ انہوں نے کہا گھر کو میں گھر سمجھتا ہوں اور شاعری کو مشاعروں میں پڑھتا ہوں.
ان کا ریڈیو پروگرام “رنگ ہی رنگ، جیدئ کے سنگ” 19 سال ریڈیو میں چلا ہے اور اتنا طویل پروگرام کا ان کا یہ ریکارڈ ہے جسے آج تک کوئی نہیں توڑ سکا.
انہوں نے متعدد مقبول فلموں کے لئے کہانیاں اور مکالمے لکھے ہیں۔ ان کی پہلی فلم بازی تھی ، جس میں محمد علی ، ندیم اور نشو پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ “میری خوش قسمتی تھی کہ فلم نے اپنی گولڈن جوبلی منائی. ” مان بنی دُلھن ، گونج اتھی شہنائی اور “منجھی کتھے ڈاھاواں” ان اس کی دوسری ہٹ فلمیں تھیں۔ ان کی آخری پنجابی فلم نے پلاٹینم جوبلی منائی.
ان کا نام بھی بہت سارے لوگوں کے لیے حیران کن تھا. جب کسی نے ان سے پوچھا کہ وہ بیک وقت شاہ اور خان کیسے ہوسکتا ہیں؟ تو آگے سے وہ ہنس کر کہتا: “جب مجھے قرض لینا پڑتا ہے تو میں شاہ (ایک بہت بڑا شخص) بن جاتا ہوں۔ اور جب مجھے اپنے قرض کی ادائیگی کرنا پڑے تو میں خان (بے رحم) ہوجاتا ہوں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar