Breaking News
Home / شوبز / مشہور فلم سٹار ندیم بیگ کی ولن بننے کی خواہش کیوں پوری نہ ہو سکی، انہوں نے دلچسپ وجہ بتا دی

مشہور فلم سٹار ندیم بیگ کی ولن بننے کی خواہش کیوں پوری نہ ہو سکی، انہوں نے دلچسپ وجہ بتا دی

User Rating: Be the first one !

مشہور فلم سٹار ندیم بیگ کی ولن بننے کی خواہش کیوں پوری نہ ہو سکی، انہوں نے دلچسپ وجہ بتا دی

فلم انڈسٹری میں تمام ہیروئنز کے ساتھ کام کیا ،شبنم کے ساتھ جوڑی کو بہت پسند کیا گیا ‘ انٹر ویو میں گفتگو

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر میں ولن کا کردار ادا کرنا چاہتا تھا لیکن کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار رسک لینے کے لئے تیار نہیں ہوا ، فلم انڈسٹری میں تمام ہیروئنز کے ساتھ کام کیا لیکن میری اور شبنم کی جوڑی نے بے پناہ مقبولت حاصل کی ،کام کے دوران جتنا پروفیشنل اداکارہ شبنم کو دیکھا اس طرح کی کوئی دوسری اداکارہ نہیں تھی ،شبنم ہمیشہ فلم کے سیٹ پر مقررہ وقت پر موجود ہوتی اور میں اکثر تاخیر سے فلم کے سیٹ پر پہنچتا ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں داخل ہوا تو اس وقت شبنم شادی کر کے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر چکی تھیں اور بعد میں جب دوبارہ فلموں میں آئیں تو پھر ان کی اور میری جوڑی سب سے زیادہ مقبول ہوئی ۔

ندیم بیگ نے کہا کہ میں نے بابرہ شریف سمیت دیگر ہیروئنز کے ساتھ بھی فلموں میں کام کیا ۔

ندیم بیگ نے کہا کہ میں فلمو ں میں ہیرو کے ساتھ ولن کا کردار بھی اداکرنا چاہتا تھا مگر کوئی پروڈیوسر اور ہدایتکار یہ رسک لینے کے لئے تیار ہی نہیں ہوا کیونکہ میرا امیج لوگوں کے ذہن میں صرف ایک ہیرو کے طورپر ہی چھایا ہوا تھا۔

About Muzaffar Ali

Check Also

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

Skip to toolbar