Home / شوبز / مشہور بھارتی موسیقار انل بسواس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں

مشہور بھارتی موسیقار انل بسواس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں

مشہور بھارتی موسیقار انل بسواس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں

ہندوستانی سنیما کی دنیا میں انل بسواس کو ایک ایسے موسیقار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہندوستانی سنیما کی دنیا میں انل بسواس کو ایک ایسے موسیقار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے مکیش ، طلعت محمود سمیت کئی گلوکاروں کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچایا۔

مکیش کے رشتہ دار موتی لال کے کہنے پر انل بسواس نے مکیش کو اپنی ایک فلم میں گانے کا موقع دیا تھا لیکن انہیں مکیش کی آواز پسند نہیں آئی بعد میں انہوں نے مکیش کو وہ گانا اپنی آواز میں گا کر سنایا۔

اس پر مکیش نے انل بسواس سے کہا، ”دادا بتائیے کہ آپ جیسا گانا بھلا کون گا سکتا ہے اگر آپ ہی گاتے رہیں گے تو بھلا ہم جیسے لوگوں کو کس طرح گانے کا موقع ملے گا۔
مکیش کی اس بات نے انل بسواس کو سوچنے پر مجبور کر دیا اور انہیں رات بھر نیند نہیں آئی۔

اگلے دن انہوں نے اپنی فلم پہلی نظر میں مکیش کو بحیثیت گلوکار منتخب کیا۔

انل بسواس کی پیدائش 7 جولائی 1914 کو مشرقی بنگال کے وارسال (اب بنگلہ دیش) میں ہوئی تھی۔

بچپن سے ہی ان کا رجحان نغموں اور موسیقی کی طرف تھا۔

محض 14 سال کی عمر سے ہی انہوں نے موسیقی کی محفلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا جہاں وہ طبلہ بجایا کرتے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان نے دیکھا‘ شہباز شریف

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان …

Skip to toolbar