Breaking News
Home / شوبز / مشہور اداکارہ نازش جہانگیر کا اعتراف، 2 بار خود کو مارنے کی کوشش کر چکی ہوں

مشہور اداکارہ نازش جہانگیر کا اعتراف، 2 بار خود کو مارنے کی کوشش کر چکی ہوں

مشہور اداکارہ نازش جہانگیر کا اعتراف، 2 بار خود کو مارنے کی کوشش کر چکی ہوں

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ نازش جہانگیر کا کہناہے کہ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد میں دو بار خودکشی کی کوشش کرچکی ہوں۔ میں ناامید ہوگئی تھی،بات کرنے سے قاصرتھی اور سب کچھ میرے لیے بے معنی تھا۔

حال ہی میں بھارتی اداکارسشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد سے شوبزحلقوں میں دماغی صحت کی اہمیت پربات کی جارہی ہے، کیونکہ ڈپریشن کو عام طور پر بیماری نہیں سمجھاجاتا مگریہ ایک خاموش قاتل ہے۔ اس حوال سے نازش نے انسٹا پوسٹ میں اپنے فالوورز کو ایک مثبت پیغام دیا۔

اداکارہ نے لکھا “میں 10 سال سے پی ٹی ڈی ایس (ڈپریشن کی ایک سنگین قسم ) میں مبتلاتھی،لیکن مجھے آپ سب کو ایک بات واضح طور پربتانے دیں۔ میں اپنے لیے خود کھڑی ہوئی، اپنی ہرمایوسی کو ایک سبق کے طورپرلیا،اندھیروں کا مقابلہ کیا اور سب پیچھے چھوڑ دیا۔

نازش نے اپنے حوالے سے بتانے کے بعد مزید لکھا ” میری دعا ہے کہ ہرایک اتنا مضبوط ہو کہ اس پربات کرسکے اوراسی طریقے سے لڑ سکے۔ زندگی میں ایسا وقت آتا ہے جب آپ کسی کے سامنے اپنا آپ ظاہرنہیں کرنا چاہتے،کسی کی بات بھی سننا نہیں چاہتے ہیں اور یہی وہ وقت ہے جب آپ کو ادل کی بات کرنا ہوگی اور اپنے اندرکی افسردگی کا مقابلہ کرنا ہوگا” ۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں مداحوں اور فالوورز سے گزارش کی ” اپنی زندگی میں مثبت چیزوں کو دیکھیں، ہرمنفی چیز میں سے مثبت پہلو نکالیں۔ سب کے ساتھ نرمی برتنےکی کوشش کریں ، کوشش کریں کہ لوگوں کو ان کی زندگی ایسے گزارنے دیں جیسے وہ چاہتے ہیں، کسی سے متعلق اندازے نہ لگائیں “۔

تقریبا 4 ماہ قبل نازش نے طویل انسٹا پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر) کا شکار ہیں جو ایک سنگین ذہنی حالت ہے۔یہ ایک ایسی کیفیت ہے جس کا شکار کسی خطرناک اور تکلیف دہ صورتحال سے گزرنے والے ہوتے ہیں۔تناؤ کی حالت میں ہارمونز میں اضافہ ہوتا ہے جو آپ کا بلڈ پریشر عارضہ طور پربڑھا دیتے ہیں۔ اس سے دل کی دھڑکن تیز ہونے کے علاوہ خون کی نالیاں بھی تنگ ہوتی ہیں۔

نازش کے مطابق بہت سارے لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ پی ٹی ایس ڈی کا علاج نہ کروانا متاثرہ فرد اور اس سے جڑے لوگوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ نہ صرف فیملی ، دوستوں اور دوسرے افراد کے ساتھ آپ کے تعلقات کو متاثر کرتا ہے بلکہ شدید جذباتی پریشانیوں اور صحت سے جڑے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ روز 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پرخودکشی کی تھی۔ اداکار کی رہائشگاہ سے پولیس کو جو کاغذات ملے ان سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے اور اپنا علاج کروارہے تھے.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar